دہشت گردی مقدمات میں صلح نہیں ہو سکتی: ہائیکورٹ، 6 ملزموں کی بریت کے خلاف حکومتی اپیل منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ننکانہ کچہری میں فائرنگ و قتل کے مقدمے کے چھ ملزموں کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ دہشت گردی مقدمات میں صلح نہیں ہوسکتی۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزموں نے ننکانہ کچہری میں وکیل کے چیمبر میں 30 جون 2011 کو مدعی کے بھائی رشید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ سٹی ننکانہ میں مقدمہ درج کیا گیا، ماتحت عدالت نے بارہ فروری 2014 کو ایک ملزم اکرم کو سزائے موت، فیاض کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم عرفان کو میرٹ پر بری کیا جبکہ چھ ملزموں اشرف عرف اچھو، نصر عرف نصرو، بشیر، منظور، غفور اور احسان کو صلح کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا۔
اپیل منظور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...