لاہور: پانامہ کیس میں نواز شریف کے پرائیویٹ وکیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

Feb 17, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں زیر سماعت پانامہ کیس میں میاں نواز شریف کے پرائیویٹ وکیل کرنے پر سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست سرفراز حسین ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یہ اصول طے کرچکی ہے کہ سرکاری مقدمات اور حکومتی مقدمات میں پرائیویٹ وکیل کی خدمات حاصل نہیں کی جا سکتیں، وزیر اعظم نے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر رکھی ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے لہٰذا مخدوم علی خان کو وزیر اعظم کی طرف سے پیش ہونے سے روکا جائے اور مخدوم علی خان کو فیس بھی واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست دائر

مزیدخبریں