لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کا تین روزہ خصوصی اجلاس سے منصورہ میں طلب کرلیاہے ۔ اجلاس میں 2018 ء کے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں سے امرائے اضلاع اور جنرل سیکرٹریز کی منصورہ آمد جاری ہے ۔
جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی ذمہ داران کا تین روزہ اجلاس آج سے منصورہ میں شروع ہوگا
Feb 17, 2017