اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 18 کے 5 افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تین افسروں نے تبادلہ کے بعد اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔ افسر اقبال محمود گوہر یکم جولائی‘ احمد ندیم خان 11 جون‘ محمد رفیق 9 جون‘ محمد ایوب شیخ 5 اپریل‘ محمد اختر انجم 31 مارچ کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 19 کے افسر شاہد سومرو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے واپسی کے بعد ایف بی آر میں سیکرٹری کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 19 کے افسر علی عدنان خان نے ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او لاہور کا منصب سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کے افسر امجد فاروق کو کمشنر اپیل گوجرانوالہ مقرر کردیا گیا۔
ایف بی آر گریڈ 18 کے 5 افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن
Feb 17, 2017