ضلع کچہری راولپنڈی میں سکےورٹی کو فول پروف بنائے جائے

Feb 17, 2017

راولپنڈی (نیوز رپو رٹر)ڈپٹی کمشنر آفس مےںراولپنڈی کی سکےورٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل ،سی پی او اسرار احمد عباسی طلعت محمود گوندل نے سی پی او اسرار احمد عباسی کے ہمراہ کی۔ اجلاس مےں اےس اےس پی آپرےشن عرفان طارق ٬ڈسٹرکٹ صدر بارراولپنڈی ساجداکبر عباس،سےکرٹری ڈسٹرکٹ بار عرفان نےازی٬ چےف سکےورٹی پولےس آفےسر سےد طاہر عباس کاظمی٬ ایس ایچ او مےاں عمران کے علاوہ دےگر متعلقہ آفےسر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرطلعت محمود گوندل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری راولپنڈی کے سکےورٹی کے فول پروف انتظام ےقےنی بنائے جائےں۔ شہرےوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولےن درجےحات مےں شامل ہے ۔ ضلع کچہری کے انٹری پوانٹس پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر کام جلد مکمل کیا جائے اور باڈی سرچ کے بغیر کوئی بھی شخص کچہری میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔انٹری پوائنٹس پر موجود پولیس اہلکار اپنی ذمہ داری پوری امانتداری سے نبھائیں۔ اس ضمن میں کسی کوتاہی یا غفلت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر سی پی او اسرار احمد عباسی نے کہا ہے کہ ضلع کچہری کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہو ںنے شہریوں اور وکلاءبراداری سے اپیل کی ہے کہ کچہری میں انٹری پوائنٹس پر اپنی باڈی سرچ ضرور کرائیں اور پولیس اہلکارو ںکے ساتھ تعاون کریں تاکہ سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنا کر ان کا قلع قمع کیا جا سکے۔ 

مزیدخبریں