اےکشن پلان پر عملدرآمد مےں خامےاں اجاگر کرنے پر انتقام کا نشانہ بناےا جا رہا ہے،تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ

Feb 17, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سےکرٹری جنرل سےد شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ نےشنل اےکشن پلان پر عملدرآمد مےں خامےاں اجاگر کرنے پرٹی اےن اےف جے کو انتقام کا نشانہ بناےا جا رہا ہے راولپنڈی اسلام آباد مےں رےڈ الرٹ کے دوران ہےڈ کوارٹر مکتب تشےع کے حفاظتی بیرئیر ہٹانا اور پولیس گارڈ کی واپسی نہا یت تشویش ناک اور کھلم کھلا انتقامی کاروائی ہے وزےر اعظم ، چےف جسٹس اور آرمی چےف نوٹس لےں، حفاظتی بےرئےرز انتظامےہ نے قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی پر 2005ءمےں ہونے والے خود کش حملے کے بعد خود نصب کئے تھے ہےڈ کوارٹر مکتب تشےع مےں اگر خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اُسکی ذمہ داری وفاقی وزیر داخلہ پر ہو گی،،کارکنوں کو بلا وجہ شےڈول فور مےں ڈالا جا رہا ہے ، آغا حامد موسوی کا نام تحرےک اسلامی کے ساتھ منسوب کرنے پر تحقےقاتی کمےشن بناےا جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے، مرکز مکتب تشےع پر ماڈل ٹاو¿ن سٹائل پولےس حملے پر مظلومانہ راہ اختےا رکی کےونکہ مظلومےت ہی راہ حسےنےتؑ اور فتح کا راستہ ہے، مولانا تصور جوادی پر حملے کے مجرموں کو گرفتار کےا جائے کشمےر کے حساس علاقے مےں ٹارگٹ کلنگ بھارت کی لے پالک کالعدم تنظےموں کی کارستانی ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام اور تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے مرکزی رہنماو¿ں کے ہمراہ نےشنل پرےس کلب اسلام آباد مےں پرہجوم پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ شجاعت علی بخاری نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ مکتب تشیع کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو دین و وطن کے مفادات کو ہر شے پر ترجیح دیتی ہے کبھی امن محبت انسانےت کی راہ نہےں چھوڑےں گے۔

مزیدخبریں