امریکی صدر کاسفری پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اندرون ملک افراتفری اور بیرونی کشیدگی ان کی پیدا کردہ نہیں بلکہ انہیں ورثے میں ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ تمام مسائل کو باریکی کے ساتھ اور متوازن شکل میں حل کرے گی۔ گزشتہ روزوائیٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے پالیسی پر قائم ہیں۔ ایک وفاقی عدالت نے پناہ گزینوں اور سات مسلمان اکثریتی ملکوں کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی میں رکاوٹ ڈالی ہے مگر وہ آئندہ ہفتے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد اپنی قوم کے تحفظ کے لیے ایک نیا اور جامع حکم نامہ جاری کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن