افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبرایجنسی میں پاکستانی سرحدی پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبرایجنسی میں پاکستان کی سرحدی چوکی پرحملہ کیا, دہشت گردوں کے سرحد پار حملے میں چوکی پر تعینات ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پاکستانی فورسز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی, اطلاعات کے مطابق جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔افغان سفارت خانے کے حکام کو جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہے اور افغانستان میں پناہ لینے والے76دہشتگردوں کی فہرست افغان سفارتکارکو دے دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفورکے مطابق افغانستان میں پناہ لینے والے76دہشتگردوں کی فہرست افغان سفارتکار کو دیدی اور مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان میں چھپیان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیاجائے ۔افغانستان ان دہشتگردوں کیخلاف ایکشن نہیں لے سکتاتوہمارے حوالے کرلے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق افغان حکام سے کہا گیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔