اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے دبئی میں22فروری کو شروع ہونے والی پاکستان سُپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل ، ہیڈکوارٹرز میں جمعہ کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیاگیا۔ اس تقریب میں ٹیم کِٹ(Kit) کی بھی رونمائی کی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد یو نائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی پی ٹی سی ایل کے لوگووالی ٹی شرٹ پہنیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے روح رواں علی نقوی نے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز کے ساتھ پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط بھی کئے۔پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینئیل رٹز نے اس موقع پر کہا ـ: ’’ اسلام آباد یونائٹیڈکے ساتھ پارٹنر شپ کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے۔ ایک پاکستانی کمپنی ہونے کے ناطے سے پی ٹی سی ایل کھیلوں کو اسپانسر کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ آگے رہا ہے۔ ہم اسلام آبادیونائیٹڈکے لیے تما م ترنیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ افتتاحی سال کی طرح اِس سال بھی کامیاب ہوگے ۔‘‘ اسلام آباد یونائیٹڈ کے علی نقوی نے کہا :’’ اس ملک کا ہر پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتا ہے اس قوم کو کرکٹ سے زیادہ کوئی اور چیز متحد نہیں کر سکتی۔
پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈکی آفیشل پارٹنرپی ٹی سی ایل ہو گی
Feb 17, 2018