اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول جھیل اور کورنگ نالے کا دورہ کیا ۔وزیر مملکت نے راول لیک کے اطراف سروے کا حکم دیا تاکہ جھیل میں کسی بھی طرف سے براہ راست گندے پانی کی شمولیت کو روکا جا سکے۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار کیپٹن (ر) سعد بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ روال لیک پارک کا کسی قسم کا فضلہ جھیل میں نہیں پھینکا جاتا۔ پارک کے فضلے کیلئے سیوریج ٹینک بنائے گئے ہیںجنھیں باقاعدگی سے صاف کیا جاتا ہے، اے سی پوٹھو ہار نے وزیر مملکت کو بتایا کہ کورنگ نالے کے اطراف سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیر مملکت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نالے میں شامل ہونے والے تمام سیوریج پوائنٹس منقطع کر دئیے جائیں۔، صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے ، ، سپریم کورٹ کے احکامات پرمن وعن عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا قیام عمل میں آ چکا ہے ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں کئی صدیوں سے لوگ آباد ہیں ان علاقوں کیلئے بائی لاز بھی بنا رہے ہیں تاکہ یہاں تعمیرات کو ریگولیٹ کیا جا سکے اور ان کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے ۔
سپریم کورٹ کے احکامات پرمن وعن عملدرآمد کیا جارہا ہے،طارق فضل
Feb 17, 2018