گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑدی جھوٹ بولنانہیں چھوڑا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( آن لائن )وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑدی جھوٹ بولنانہیں چھوڑا،ان کا بیان جھوٹ پرمبنی اور انتہائی افسوسناک ہے،ان کے اس بیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاعائشہ گلالئی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سیاسی شہرت حاصل کرنےکی کوشش کررہی ہیں ہماری پارٹی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلالئی جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے انہیں سینٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی ۔ اور ضرورت ہے نہ ہی کوئی گنجائش ہے۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن