لندن (اے این این) دولت مشترکہ کے ممالک کے سینئر رہنمائوں نے ملکہ برطانیہ کے بعد نئے تخت نشین کی تلاش کیلئے خفیہ صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں۔ لندن میں دولت مشترکہ کے سینئر ممبران نے ایک دن کی طویل میٹنگ کی ہے جس میں ملکہ برطانیہ کے گزرجانے کے بعد نئے بادشاہ منتخب کرنے کا صلاح مشورہ کیا گیا۔ پرنس چارلس 1953سے تخت نشینی کے موروثی وارث نہیں ہیں، بعض ممالک پرنس چارلس کی تخت نشینی کے بعد کسی اور کو دولت مشترکہ کا سربراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
ملکہ برطانیہ کی جگہ کون لے گا خفیہ صلاح مشورے شروع
Feb 17, 2018