شام میں اہداف مشترکہ ہیں‘ ترکی اور امریکہ باہمی اختلافات ختم کرنے پر متفق

انقرہ (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ اور ترکی نے کہا ہے کہ شام میں کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی پر دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے شدید اختلافات کو ختم کرنے کیلئے طریق کار طے کر لیا گیا ہے۔ انقرہ میں مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے کرد جنگجوئوں کی محدود پیمانے پر امداد کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی امریکی وزیرخارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کو بھی احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ کرد جنگجوئوں کو امریکی ہتھیار کی فراہمی محدود اور پہلے سے متعین کرد کارروائیوں کیلئے ہوگی۔ ترکی کی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں موجود کرد جنگجوئوں کو ترکی اپنے لئے خطرہ تصور کرتا ہے اور ان جنگجوئوں کو امریکی امداد فراہم کئے جانے پر وہ شدید تشویش کا شکار ہو گیا تھا۔ امریکی وزیرخارجہ سے مذاکرات کے بعد طے کئے جانے والے طریق کار کے تحت اب مشترکہ ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے جو اس معاملے پر اختلافات کو کم کرنے کے علاوہ کشیدگی کا باعث بننے والے دیگر امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...