بھوآنہ‘ ملتان‘ ڈی جی خان: ٹریفک حادثات‘ 2طلبہ سمیت8 افراد جاں بحق‘ 19زخمی

بھوآنہ+ ملتان+ ڈی جی خان (نامہ نگار+ آئی این پی+ اے پی پی) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 طلبہ سمیت 8 افراد جاں بحق‘ 12طلبہ اور میاں بیوی سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ بھوآنہ سے نامہ نگار کے مطابق سرکل بھوآنہ کے تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک نمبر241 کے قریب پینسرہ روڈ ہاشو موڑ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار تیس سالہ سید ولد نور محمد اور 35 سالہ احمد یار ولد خان محمد ساکنان چک نمبر 203 بلوآنہ بھوآنہ سر میں شدید زخم آنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار عبدالغفار ولد دوست محمد اور اس کی بیوی ناہید بی بی ساکنان ٹھٹھہ رحمانہ شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ منتقل کردیا گیا۔ آئی این پی کے مطابق ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں تیز رفتار بس سکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو طالب علموں سمیت ڈرائیور جاں بحق جبکہ بارہ طلباء زخمی ہوگئے۔ جلالپور پیر والا علی پور موڑ کے قریب سکول وین اور بس کے تصادم میں دو طالب علم اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ بارہ طلباء زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس اوورٹیک کرتے ہوئے وین سے ٹکرا گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بارہ زخمی طلبہ میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ بس ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ اے پی پی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار بس موٹر سائیکل، اور رکشہ کے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اڈہ مانہ احمدانی کے قریب مسافر بس ڈرائیور بس کو انتہائی تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا اور سڑک کنارے پر کھڑے رکشہ اور موٹر سائیکل پر چڑھا دی جس کے نتیجہ میں 8افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی تین افراد ارسلان ولد غلام شبیر ، عابد ولد اللہ ڈیوایا ، منصور احمد ولد نور محمد موقع پر جہاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد ممتاز ولد سجاد ، دلشاد ولد بلوان ، شاہدہ ، بچل ، غلام مصطفی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...