تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخائر میں ریکارڈ کمی‘ بجلی گھر کے 5 یونٹ بند

تربیلا غازی+ گوجرانوالہ +شرقپور شریف+ سرگودھا (آن لائن + نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) تربیلا بجلی گھر کی پیداوار میں 2959 میگاواٹ کی کمی ہو گئی۔ تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بند ہو گئے۔ تربیلا بجلی گھر کی کل پیداوار 3478 میگاواٹ ہے جو کم ہوکر صرف 519 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ تربیلا جھیل میں پانی کی سطح 130 فٹ تک گر گئی۔ تربیلا جھیل کے آبی ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 5 یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ جھیل میں پانی کی سطح 1420.90 فٹ ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاریکردہ اعدادوشمار کے مطابق جھیل میں گزشتہ روز 15400 کوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج 40000 کیوسک فٹ ہے۔ تربیلا بجلی گھر کے 9 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذریعے 519 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ 5 پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں۔ جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ دوسری طرف اکثر شہروں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ دوسری طرف گوجرانوالہ، شرقپور شریف اور سرگودھا میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر جانے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ دوسری جانب سوئی گیس کا پریشر میں نمایاں کمی واقع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...