نیپرا کی جانب سے 10 ملین روپے جرمانہ، این ٹی ڈی سی کا اظہار مایوسی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) این ٹی ڈی سی نے نیپرا کی جانب سے دس ملین روپے جرمانہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جرمانہ بغیر سوچے سمجھے کیا گیا اور غیر ضروری ہے۔ ٹرانسمیشن لائنز، گرڈ سٹیشنز کی تکمیل میں مبینہ تاخیر پر جرمانہ کیا کیا گیا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دنرات محنت کر رہے ہیں کسی بھی منصوبے میں اگر کبھی کوئی تاخیر ہو تو وہ ارادتاً نہیں ہوتی این ٹی ڈی سی کے کنٹرول سے باہر معاملات تاخیر کا سبب بنے اقدام نیپرا ایکٹ اور رولز سے متصادم ہے۔ این ٹی ڈی سی نیپرا کی جانب سے جرمانہ کے احکامات کا دفاع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...