پشاور ہائیکورٹ کا لاہور پولیس کو صدر ہاکی فیڈریشن کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے ہاکی فیڈریشن کے صدر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے خالد سجاد کھوکھر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے لاہور پولیس کو تحریری حکم بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ خالد سجاد کھوکھر کو گرفتار کرکے 28 فروری کوپیش کیا جائے۔ پی ایچ ایف کے صدر کو دو لاکھ روپے کے ضمانت مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...