لاہور (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد لاہور نیب کو مطمئن نہ کرسکے جس پر نیب نے انہیں 10سوالات پر مشتمل سوال نامے کے تفصیلی جواب کے لئے پیر کو دوربارہ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد آشیانہ ہا¶سنگ سکیم میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لاہور نیب میں پیش ہوئے جہاں پر انہیں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے جانب سے 10سوالات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا لیکن فواد حسن فواد نیب کی ٹیم کو مطمئن نہ کرسکے جس پر نیب ٹیم نے دوبارہ انہیں پیر کے روز طلب کیا اور کہا کہ وہ نیب کے 10سوالات کا منطقی جواب آکر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد ایک گھنٹہ بیس منٹ تک نیب لاہور میں موجود رہے۔ فواد حسن فواد پر لطیف سنز کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے فواد حسن فواد کو جمعرات کو طلب کیا تھا تاہم گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے تھے۔
فواد حسن