لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ فاضل جج کے ٹریننگ کورس پر ہونے کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت میں 117 ملزمان پیش ہوئے اور حاضری لگوائی۔ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی جانب سے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دی۔ عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔