جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے سامنے وکلاءکا احتجاج

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے سامنے وکلاءنے احتجاج کیا۔وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ پانچ سال پرانے جعلی پولیس مقابلوں کا بھی ریکارڈ طلب کرے۔ جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف نوجوان وکلاءنے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کیا۔وکلاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرمرنے والوں کو انصاف چاہئے کے نعرے درج تھے۔نوجوان وکلاءنے سپریم کورٹ کے حق میں اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے انصاف کا قتل ہےں۔انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی پولیس مقابلوں پر لئے گئے از خود نوٹس کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ گذشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بھی طلب کرے۔
وکلاءاحتجاج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...