نواز شریف نے بیٹی کو ”سیاسی جانشین“ کے طورپر میدان میں اتار دیا

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے ”غیر محسوس“ انداز میں اپنی صاحبزادی کو ”سیاسی جانشین“ کے طورپر میدان سیاست میں اتار دیا ہے‘ مریم نواز نے گوجرانوالہ کے بعد بفہ میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کر کے اپنی سیاسی دھاک بٹھا دی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مریم نواز ابتداءمیں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ جلسوں سے خطاب کر رہی تھیں اب ان کو الگ جلسوں سے خطاب کرنے کا موقع دے کر مسلم لیگی رہنما¶ں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں مریم نواز ہی مسلم لیگ ن کی لیڈر ہوں گی۔ مریم نواز نے عدلیہ اور عمران خان کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے اور تمام تقاریر میں میاں نواز شریف کے خلاف فیصلوں کوتنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز کیمپ ان تمام سینئر لیڈروں کو سائیڈ لائن کر رہا ہے جو اس کی راہ میں حائل ہو سکتے ہیں۔ چودھری نثار علی خان اس پالیسی کا نشانہ بننے والے پہلے لیڈر ہیں۔ آنے والے دنوں میں چودھری نثار علی خان کا سیاسی بیانیہ کھل کر سامنے آ جائے گا۔
سیاسی جانشین

ای پیپر دی نیشن