گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی)الیاس کالونی میں چھوٹے بھائی کی مبینہ خود کشی پر بڑا بھائی صدمے سے دم توڑ گیا۔ دو بھائیوں کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ الیاس کا لو نی کے زاہد نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ چھوٹے بھائی کی موت پر بڑا بھائی عباس صدمہ برداشت نہ کر سکا اور حرکت قلب بند ہو نے سے دم توڑ گیا۔ دوبھائیوں کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
گوجرانوالہ: چھوٹے بھائی کی مبینہ خودکشی، بڑا صدمے سے جاں بحق
Feb 17, 2018