لاہور(نامہ نگار ) جی سی یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرتنظیم اکبر چیمہ کے قتل کیس میں پولیس نے ایک طالبہ سمیت5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔جنہوں نے ایک لڑکی سمیت 5 افراد جن میں طلباء بھی شامل ہیں،کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی جی سی یونیورسٹی میں ہی بی ایس سی کی طالبعلم ہے، طالبہ نے میسج کیا تھا جس پر پروفیسر جائے حادثہ پر پہنچا تھا۔ طالبہ سے ملاقات کے چند منٹ بعد ہی نامعلوم افراد نے پروفیسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ طالبہ اور پروفیسر کے موبائل فون کا فرانزک ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔
پروفیسر چیمہ قتل کیس، طالبہ سمیت 5 افراد کوگرفتار کرلیا گیا
Feb 17, 2018