ہری پور: خاتون سے گاڑی میں زیا دتی کرنیوالا خیبر پی کے پولیس کا افسر گرفتار

ہری پور(صباح نیوز) مثالی پولیس کے افسر نے خاتون کی گاڑی میں ہی اس سے جنسی زیادتی کر ڈالی، مقدمہ درج پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیبر پی کے پولیس کا ایک اورکارنامہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کے بعد ایک اور پولیس افسر کا خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان، ایسے کالی بھیڑوں کو ضلع بد رکیا جائے علمائ۔ پولیس نے تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن میں خاتون (ب) سکنہ واہ کینٹ نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی اسلام آباد نمبر863میں بیٹی سنبل کے ہمراہ ایبٹ آباد سے واپس گھر جارہی تھی کہ رات کو دو نالی سٹاپ کے قریب پولیس موبائل وین نے ہمیں روک لیا میرے ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات لائسنس لے کر میری گاڑی کی نمبر پلیٹ توڑ کر پولیس افسر نے گاڑی کو لاتیں ماریں، رات تین گھنٹے تک ہمیں بلاوجہ روکے رکھا اور تنگ کرنے کے ساتھ ہراساں کرتا رہا، زبردستی ہم کو اپنے ساتھ جانے کو کہتا رہا ہمارے ساتھ نہ جانے پر میری بیٹی کو اپنی موبائل میں بٹھا کر میری گاڑی میں زبردستی بیٹھ کر گاڑی لاک کرکے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی اور فرار ہو گیا، رات گئے روتی ہوئی اپنی بیٹی کے ہمراہ پولیس سٹیشن پہنچ گئی پولیس نے میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں بعد ازاں میڈیکل رپورٹ آنے پر پولیس نے پولیس سٹیشن کوٹ نجیب اللہ کے تفتیشی افسر عقیب شاہ کے خلاف علت نمبر162 زیر دفعہ376PPC کے تحت خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون نے بھی آئی جی خیبر پی کے سے تفتیشی افسر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ خاتون نے بتایا ہے کہ اس کو انصاف نہ ملا تو بیٹی کے ہمراہ خودسوزی کر لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...