میرے خلاف جعلی کیس نواز شریف اینڈ کمپنی نے بنائے ثبوت نہیں مل سکا: ڈاکٹر عاصم

کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ میرے اوپر جعلی کیسز نواز شریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تمام دستاویزات اصل ہیں، عدالت نے گواہ حسین کا بیان قلمبند کرلیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے اوپر جعلی کیسز نواز شریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارچر سیل میں نیب دبائو ڈالتی ہے پھر عدالت میں پیش کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...