کراچی کی شاہراہو ں پر چیف جسٹس کی حمایت میں بینر لگ گئے

Feb 17, 2018

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی شاہراہوں پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کی حمایت میں بینر لگ گئے جن میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی بڑی بڑی تصویریں لگی ہیں۔ بینرز کا عنوان ہے سیاست نہیں انصاف، نیچے یہ نعرہ بھی درج ہے کہ عوامی حقوق کی جنگ ثاقب نثار کے سنگ، ثاقب نثار کی تصویر کے اوپر یہ بھی لکھا ہے کہ کون بدلے گا نظام، ججز، پاک فوج یا کراچی کے عوام۔

مزیدخبریں