سی پیک روٹس کی سکیو رٹی کیلئے انٹیلی جنس دفاتر بنانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے روٹس پرسیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیوروکے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سی پیک منصوبے پرکام آئندہ مالی سال میں 47 کروڑ روپے مالیت سے شروع کیاجائیگا، چین کی مالی معاونت سے پاکستان میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبے کے تحت مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کو سکیورٹی خدشات کے باعث وزارت داخلہ کے ماتحت سپیشل سکیورٹی ڈویژن بنایاگیاہے جس میں تقریبا15ہزار اہلکارچینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ اس کے علاوہ سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے صوبائی حکومتوں نے بھی سپیشل پروٹیکیشن یونٹ تشکیل دیئے ہیں۔ سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی میں پاکستان اورچین نے منصوبوں پرسکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...