صادق و امین کے فتو ے دینے والوں کی اپنی صداقت و ایمانداری مسلمہ ہونی چاہئے: سعد رفیق

Feb 17, 2018

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرہیزگاری کے لبادوں میں لپٹے بددیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں‘ صادق و امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت اور ایمانداری مسلمہ ہونی چاہئے، بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قابل قبول نہیں، پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں کی مرہون منت ہی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پرہیزگاری کے لبادوں میں لپٹے ہوئے بددیانت ہرجگہ پائے جاتے ہیں لیکن ہمیشہ سیاستدان ہی نشانہ بنتے ہیں، تمام وزرائے اعظم کو ایک جیسے الزامات لگا کر بدسلوکی کرکے نکال دیا گیا، مارشل لا لگانے اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگا، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں اور انہیں جواز بخشنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملی؟۔

مزیدخبریں