آزادکشمیر: بھارتی فائرنگ سے شہید سکو ل وین ڈرائیور سرفراز ذوالفقار سپردخاک

بٹل (آئی این پی) سکول کے بچے، بچیوں کو تعلیمی ادارے سے واپس لانے کے دوران بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے بٹل کے گائوں ڈھب سے تعلق رکھنے والے غریب والدین کے چشم و چراغ ڈرائیور سرفراز ذوالفقار کو جمعہ کے روز سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ آبائی گائوں میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، شہید کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے بعد سپردخاک کیا گیا۔ حکام اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...