لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 268 کھرب 15 ارب روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ایک سال میں قرضوں کے بوجھ میں 34 کھرب 77 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 9 کھرب 91 ارب روپے کے نئے قرضے لیے گئے جس سے دسمبر کے اختتام تک اندرونی اور بیرونی قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 268 کھرب 14 ارب 70 کروڑ روپے کی رکارد سطح پر پہنچ گیا ہے ۔قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 74.7 فیصد ہیںجو صرف تین ماہ قبل 71.9 فیصد تھے۔ مجموعی قرضوں میں سے 228 کھرب 21 ارب روپے حکومت کے قرضے ہیں۔چار سال کے دوران پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سال کے دوران حکومت نے اندرونی ذرائع سے 12 کھرب 45 ارب روپے کے نئے قرضے لیے ہیںجبکہ مجموعی بیرونی قرضے 13 ارب 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 88 ارب 89 کیروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ۔چار سال کے دوران پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 47 فیصد اضافہ ہوا۔