PSL،یکم مارچ کو قرآن خوانی اور2مارچ کو ویلکم ریلی نکالی جائیگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن نے PSL-4کے موقع پر بہترین انتظامات پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،وزیر بلدیات سعید غنی اور کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی سے اظہار تشلر کے لئے برنس روڈ پر کھلاڑیوں اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے یکجہتی مظاہرہ کیا جس میں غلام محمد خان ،خالد جمیل شمسی ،شاہدہ پروین کیانی ،عبدالناصر ،طارق حسین ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سدر غلام محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں PSLمیچز کے انتظامات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ؎حکومت سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی ،کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد حسین صدیقی شب ور وز محنت کرہے ہیں اس پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اُن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کرتی ہے اور یقین دہانی کراتی ہے کہ PSLکے انتظامات کے سلسلہ میں حکومت سندھ کے ساتھ نہ صرف کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن بلکہ اسپورٹس سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز ،کلبوں ،کھلاریوں اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلا یا غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ یکم مارچ بروز جمعہ کمشنر کراچی آفس کی مسجد میں بعد نماز جمعہ قرآن خوانی کی جائیگی جس میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعاء کی جائیگی کراچی میں PSLکے میچز خیر و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں اور اللہ تعالیٰ حکومت سندھ پر ان میچز کی بھر پور انعقاد کی مہربانی عطاء فرمائے ۔غلام محمد خان نے کراچی کیب شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں PSLکے میچز کے موقع پر اپنے علاقوں کو قومی پرچم سے سجائیں ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا پر تباک استقبال کریں اور دنیا کو یہ بتا دیں کہ وطن عزیز پاکستان خصوصاً شہر کراچی کھیلوں سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے ۔اس سلسلے میں 2مارچ کو 5بجے شام کراچی پریس کلب کے سامنے سے ویلکمPSLریلی بھی نکالی جائے گی جس کی قیادت وزیر بلدیات سعید غنی ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی ،اولمپئن اصلاح الدین صدیقی ،ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم اور کھیلوں کی نمائندہ شخصیات شرکت کریں گی ۔

ای پیپر دی نیشن