پیراگون سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کردی،عدالت نے تفتیشی حکام کو خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ریفرنس بھی جلد دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ سخت سکیورٹی میں خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ یہ ان کی ساتویں پیشی تھی۔عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف ریفرنس کا کیا بنا۔اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 90 روز پورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزموں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ مجھے آج جس بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جو 60 سال پرانی لگ رہی تھی۔ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا خیال تو ہونا چاہیے، حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں، ہمیشہ ان کی حکومت نہیں رہنی۔شہباز شریف کی ضمانت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ بہت جلد ہم دونوں بھائی درخواست ضمانت دائر کرنے جا رہے ہیں۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔نیب حکام خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے لیکر روانہ ہوئے تو مرکزی گیٹ پر لیگی کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی کی۔

علاوہ ازیں وکیل کی سعد رفیق سے ان کی درخواست ضمانت دائر کرنے بارے مشاورت مکمل کرلی گئی۔
خواجہ برادران

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...