پی ایس ایل تقریب میں نجم سیٹھی کی عدم شرکت پروقاریونس کی تنقید

لاہور(آئی این پی ) وقار یونس نے بھی نجم سیٹھی کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عدم موجودگی پر اعتراض اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو نجم سیٹی کو پی ایس ایل کی تقریب میں بلا کر عزت دینی چاہئے تھی۔سابق ٹیسٹ کپتان و کو چ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں مدعو کر کے ان کی بھر پور ستائش کی جانی چاہیے تھی، لیکن یہ بڑے دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کسی کو وہ مقام نہیں دیتا جس کا وہ حقدار ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن