کراچی (سٹی ڈیسک)پیپلزیوتھ آگنائزیشن سندھ کے جنرل سیکرٹری شعیب مرزااور ترجمان تیمور علی مہر نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اور اس کے وقار کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے اگر کوئی اس کا تقدس پامال کرتا ہے تو پیپلز یوتھ کے لاکھوںکارکنان اپنے قائدین اور جمہوری اقدا کا تحفظ کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں، عالمگیر نے وزیر اعلی ہائوس کے با ہر کچرا پھینک کر نہ صرف اس مقدس ایوان کی توہین بلکہ اس سے سندھ اسمبلی کے تمام ممبران کی بھی توہین ہوئی ہے، شیخ رشید، فواد چوہدری اور عالمگیر خان جیسے لوگوں نے پارلیمنٹ کی عزت کو دائو پر لگا رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار دونوں رہنمائوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں کیا اس موقع پر پی واے او کے دیگر رہنما وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔جنرل سیکرٹری شعیب مرزاکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی حال میں قائدین کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رکن