کراچی (لیڈی رپورٹر) لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دوسال پہلے ہونے والے افسوس ناک بم دھماکے کی یاد منانے اور سماج میں بین العقائد ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تحریک نسواںآج 17 فروری کو لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر لنگر کا اہتمام کرے گی، اس موقع پر کھلی کچہری ہوگی اور دھمال ڈالاجائے گا۔ تقریب کا مقصد سندھ کی روایتی ثقافت کے تحفظ کی ضرورت کا احساس دلانا اور یہاں رہنے والوں کے درمیان امن، احترام اور بین العقائد ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ یہ بات سیہون روانگی سے پہلے تحریک نسواں کی چئر پرسن شیما