مسجد اقصیٰ کے سابق امام ڈاکٹر  شیخ محمد صیام کا خرطوم میں انتقال

Feb 17, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب و امام اور اسلامی یونیورسٹی غزہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شیخ محمد صیام 84سال کی عمر میں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں وفات پاگئے۔ مرحوم کے بلندی درجات کیلئے جامع مسجد منصورہ میں اجتماعی دعاکی گئی ۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر محمد صیام کی غلبہ دین اور اسلام کی اشاعت و ترویج کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر محمد صیام امت مسلمہ کی نہایت محترم شخصیت اور بلند پایہ راہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کے غلبہ کیلئے وقف کررکھی تھی ۔تعزیتی ریفرنس سے جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر خارجہ امور عبد الغفار عزیز نے بھی خطاب کیا۔    

مزیدخبریں