لاہور( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کی سماعت کی گئی۔ مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ جج کے تبادلے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ آنے کی وجہ سے کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی اور ملزموں کی حاضری لگائیں۔ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، کیپٹن (ر) عثمان ، ایس پی عمر ورک سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کی مدعیت میں دائر مقدمہ میں 80 گواہوں کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں۔