متعد د وارداتیں ، ہربنس پورہ میں ساڑھے 5لاکھ مالیت کی نقدی ، زیورات لوٹ لئے

لاہور( نمائندہ خصوصی)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اشفاق کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 60ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے نواب ٹاون کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر ریاض اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر2لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ فیکٹری ایریاکے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مدثر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں ریحان اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔ سبزاہ زار میں ڈاکوؤں نے منیر اور فیملی سے 75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ذوالفقار سے 40ہزار اور موبائل فون۔ چوہنگ سے ڈاکو فیروز سے20ہزار نقدی اور موبائل فون۔باٹا پور میں فیضان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر18ہزار نقدی اور موبائل فون۔لٹن روڈ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عامر سے30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیصل ٹاون اور اسلام پورہ سے گاڑیاں اور گجر پورہ۔ملت پارک اور ٹبی سٹی کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن