لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت کی اور سابق ایم ڈی پیپکو کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر اسے 100 روپے جرمانہ کر دیا۔ نیب کے جج نجم الحسن بخاری نے کیس کی سماعت کی،نیب تفتیشی افسر پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء نے جزوی جرح مکمل کی،سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ مصروفیت کے باعث ان کا وکیل پیش نہیں ہو سکا،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے مقدمہ میں گواہان کے بیانات اور ان پر جرح کی جا رہی ہے،اس موقع پر وکیل کو پیش کرنا ملزم کی ذمہ داری ہے،عدالت نے دیگر گواہان کو دو مارچ کو طلب کر لیا۔
سابق ایم ڈی پیپکو کے وکیل کا غیر حاضری پر 100 روپے جرمانہ، گواہ 2 مارچ کو طلب
Feb 17, 2019