ممبئی (آئی این پی )انتہاپسندانہ سوچ نے کنگنا رناوت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی سوچ کو حب الوطنی سے متصادم قرار دے دیا۔یاد رہے کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو کراچی میں ہونے والے فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا مگر مودی سرکاری کی انتہاپسندانہ سوچ کے باعث انہوں نے پروگرام ملتوی کرنے ہی میں عافیت جانی۔کنگنا رناوت نے اس موقع پر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا انہیں پاکستان جانے کا پروگرام بنانا ہی نہیں چاہیے تھا۔