چکوال(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈکیتی کے زیر تفتیش ملزم سے بارہ بور بندوق اورپانچ گولیاں برآمد کرلیں۔سٹی پولیس کے اے ایس آئی ضمیر حسین نے ڈکیتی کے ملزم ضیاء الرحمن ولد عبدالناصر ساکن محلہ سرگوجرہ کی نشاندہی پر بندوق 12بور ریپیٹر اور پانچ گولیاں برآمد کر کے ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا جبکہ موبائل ٹیلی فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سید التجاء ولد سید عبا س شاہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی اور بیٹا بیرون ملک مقیم ہوتے ہیں اس کے موبائل نمبر 0341-5301014 پر کسی نامعلوم شخص نے اپنے نمبر0316-5968599سے کال کرکے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔وجہ عناد مذہبی کشیدگی ہے۔ سب انسپکٹر جعفر حسین نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
چکوال، ڈکیتی کے تفتیشی ملزم سے بارہ بور بندوق اورپانچ گولیاں برآمد
Feb 17, 2019