کھاتے داروں کی رقوم کا تحفظ‘ ڈیپازٹ پروٹیکشن نے عالمی رکنیت حاصل کر لی

کراچی(آن لائن) کھاتے داروں کی رقوم کے تحفظ کیلئے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے عالمی رکنیت حاصل کر لی ہے۔کھاتے داروں کی رقوم کے تحفظ کیلیے سٹیٹ بینک کے تحت قائم کردہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈپازٹ انشوررز کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈپازٹ انشوررز کے سیکرٹریٹ نے 11 فروری 2019ء کو اعلان کیا ہے کہ اس کی ایگزیکٹو کونسل نے ڈپازٹ کارپوریشن آف پاکستان کو آئی اے ڈی آئی کے رکن کی حیثیت سے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...