شیخوپورہ: سجاد باقر ڈوگر کے گھر ڈکیتی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کا احتجاج‘ دھرنا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے ممبر میاں سجاد باقر ڈوگر کے گھر ڈکیتی اور احمد علی پاشا کے گھر ہونیوالی چوری کی واردات کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا زاہد محمود خاں اور جنرل سیکرٹری انصار احمد رندھاوا کی قیادت میں سینکڑوں وکلاء نے ڈی پی او کے باہر احتجاجی دھرنا دیکر لاہور سرگودھاروڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی اور ڈی پی او شیخوپورہ ، اے ایس پی سٹی سرکل کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے وکلاء کے گھر ہونیوالی ڈکیتی وچوری کے ملزموں کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال برآمد کرایا جائے۔ وکلاء نے ضلع شیخوپورہ میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ حکومت نے عوام کو چوروں‘ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ اس موقع پر چودھری ولائت علی ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی ، خرم ریاض کاہلوں ، چودھری کامران ذوالفقار ورک ، ملک طارق عزیز، چودھری کامران نصیب گجر، عدیل احمد ، خالد رشید ملک ، چودھری نور محمد گجر سمیت سینکڑوں وکلاء موجودتھے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ اور انصار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ نے کہاکہ ضلع شیخوپورہ میں ایک ہفتہ کے دوران 500 سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...