مصر میں بم ناکارہ بناتے زور دار دھماکا، 3 افراد زخمی

قاہرہ(صباح نیوز) مصر کے شمالی شہر جیزہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دیسی ساختہ بم جیزہ شہر کے وسطی سکوائر میں واقع مقامی مسجد کے قریب پل کے نیچے سے ملا تھا، جس پر بم کو ناکارہ بنانے کے لئے خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹیم نے بم کو پانی کے پریشر سے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے باعث زوردار دھماکا ہوگیا اور وہاں موجود 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن