میانمار(آئی این پی)میانمار کی عدالت نے مسلمان وکیل اور رہنما آنگ سانگ سوچی کے قانونی مشیر کے قتل پر دو افراد کو سزائے موت سنا دی،مسلمان وکیل کو نی کو بدھسٹ قوم پرستوں نے ان کے عقیدے اور کام کے باعث آن لائن نفرت انگیزی کا نشانہ بنایا تھا اور جنوری 2017 میں ینگون ائرپورٹ کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ مسلمان وکیل کے دن دھاڑے قتل سے میانمار میں غم و غصہ پھیل گیا تھا اور یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا تھا جی آنگ سانگ سوچی کے اقتدار میں آئے ہوئے چند ماہ ہوئے تھے۔