پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان ائیر فورس کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقا د ہوا۔ ایئرچیف ما رشل مجاہد انور خان، چیف آف دی ائیر سٹاف،پاکستان ائیر فور س تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے کہا کہ، ’’دنیا ہر میدان میں انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ آنے والے وقتوں میں آپ کو کڑے چیلنجز درپیش ہونگے، مگر آپ کی مضبوط تعلیمی بنیاد اور متناسب کردار آپ کو حوصلے سے تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت فراہم کریں گے۔چنانچہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ روز افزوں بڑھتے چیلنجز کے مقابلے کے لیے خود کو تیار کریں۔مہمان خصوصی نے طلبہ کی کامیابی پر ان کے والدین کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی اساتذہ کی بہترین کاوشوں کو سراہا۔مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤ سز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ تعلیمی میدان میں مجمو عی بہترین کا ر کر دگی پرحمزہ احمد (اقبال ہاؤس)، وقاص احمد (منیر ہاؤس) ، محمد آیان (یونس ہاؤس)، عمر خالد (علاؤالدین ہاؤس) اور محمد علی (علاؤالدین ہاؤس) کو اکیڈمک کلر سے نوازا گیا۔ جبکہ حامد نواز (علاؤالدین ہاؤس) سالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈعلاؤالدین ہاؤس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ،علاؤالدین ہاؤس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی منیر ہاؤس نے جیتی۔ اس سا ل کا چیمپئین ہا ؤ س بننے پرمنیر ہاؤس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی۔قبل ازیں ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) قاسم مسعود خان، پرنسپل پی اے ایف کالج سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ کالج نے شاندار ’’ایرو ماڈلنگ شو‘‘ بھی پیش کیا۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن