لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام فوک سٹوڈیوسیزن 2 میں راولپنڈی آرٹس کونسل نے اپنا ثقافتی شو ’راول رنگ‘ اوپن ائیرتھیٹرباغ جناح لاہورمیں پیش کیا۔صوبائی وزیربرائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ وفاقی پالیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم بطور خاص شریک ہوئیں۔ ’راول رنگ‘ میں راولپنڈی ڈویثرن کے تمام اضلاع جہلم، چکوال،اٹک سے بہترین فنکارشریک ہوئے۔فنکاروں میں سیمی لوک رقص پارٹی، چکوال گروپ، گڑیا ڈھول والی، ارم عباسی، معروف فوک گلوکار،گلشن علی خان، احمد حیدری، افشاں زیبی،لاریب،رابیل اورکئی نامورلوگ شامل تھے۔ دستکاروں میں ٹرک آرٹ، ڈول میکنگ، چک آرٹ، ٹیبل لیمپ اورپیپر کویلنگ کی نمائش بھی کی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا راولپنڈی اور پوٹھوہار کے ثقافت کو پرموٹ کرنا مجھے بہت اچھا لگا۔محکمہ اطلاعات و ثقافت میں اب لوٹ مار فنکاروں کی حکومت ختم ہوگئی۔اصل فنکار کی سرپرستی ہوگی۔ 35 سال تک کی عمر کے لوگوں کو وائس آف پنجاب میں موقع دیں گے۔یہ نیا مہدی حسن ڈھونڈنے کی کاوش ہے۔ چاروں زونز سے بہترین فنکار منتخب کرکے ان کو سرکاری سطح پر پرموٹ کیا جائے گا۔چار لاکھ مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ چھ ہزار فنکاروں کی فیمیلیز کو دیا جائے گا۔فلم ڈرامہ تھیٹر میوزک پنجاب سطح پر ہوگا۔کلچرل پالیسی اگلے چند ہفتوں میں منظور ہوگی۔ میری وزارت کرپشن بدیانتی نا اہلی سے دوچار نہیں ہوگی۔ 40فیصد کرپشن کو ڈھکا لگا دیا جو کرے گا وہ بھرے گا۔میرا پیسہ جرنلسٹ اور آرٹسٹ پر خرچ ہو گا۔ آرٹسٹوں کی ویلفیئر ہوگی۔ ہم دہشتگرد نہیں۔ہم امن کے خواں ہیں۔اس وقت انڈیا پھر عیاری اور مکاری کی سیاست کرتا ہے۔ اب پھر پاکستان کو ریجنل اور نیشنل لیول پر بدنام کرنے کی مذموم اور ناکام سازش کر رہا ہے۔ تقریب میںشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پوٹھوہار کی ثقافت سے محظوظ ہوئے۔