نائیجیریا: بوکوحرام کا 2دیہات پر حملہ‘ بچوں سمیت 30 افراد ہلاکq

ابوجا (اے پی پی) نائیجیریا کے شمالی ریاست کاتسنا میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے دو گاؤں کو نشانہ بنایا جن میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے جمعہ کی شام کئے۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ اور بچے شامل ہیں۔ پنچ ڈیلی نامی اخبار کے مطابق دونوں گاؤں میں پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بھی بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک گاؤں کو نشانہ بنایا جس میں 30 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن