فردوس باجی بد زبانی بند کریں‘ کسی منصوبے میں کرپشن کا ثبوت نہیں ملا: ثناء اللہ

لاہور (نیوز رپوٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی بدزبان بن کر ٹی ٹی کرنا بند کریں۔ آپ قابل احترام خاتون ہیں اگر قیادت کیخلاف زبان درازی بند نہ کی تو گلی محلوں میں بھی ٹی ٹی کی آوازیں سنیں گی۔ شہزاد اکبر کو دو سال سے نوازشریف اور شہباز شریف کے منصوبوں میں کرپشن کا ایک بھی ثبوت نہیں ملا۔ آٹے اور چینی کی قیمت میں دو سو ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ انکوائری سے پہلے ہی وزیر اعظم نے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔ میاں نوازشریف سے ملنا مریم نواز کی فطری خواہش ہے۔ قلیل ترین مدت میںلاہور، رولپنڈی اور ملتان میٹرو بسیں مکمل کرنے والے محنتی افسر احد چیمہ ڈیڑھ سال سے جیل میں ایمانداری کی سزا بھگت رہے ہیں۔ کھاد، بجلی، ادویات، حج اور دیگر چیزوں پر سبسڈی ختم کرنے والے نیا پاکستان بنانے چلے ہیں۔ وہ ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری، سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ رانا ثناء اللہ خان نے مزید کہا شہباز شریف نے جیسے سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا اس کو ایسے ہی جاری رکھا جاتا تو لاہور آج کرائم فری سٹی ہوتا۔ لاہور کے چار ہزار سے زائد کیمرے خراب پڑے ہیں۔ پنجاب میں اگر آج شہبازشریف کی حکومت رہتی تو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کیمرے لگ چکے ہوتے۔ شہباز شریف کی حکومت نے پانچ ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے۔ یہ تمام منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے۔ تمام منصوبوں کی لاگت سات سو ارب کے لگ بھگ ہے۔ کسی ایک منصوبے میں کرپشن کا ثبوت نہیں ملا‘ میٹرو بسوں کے منصوبوں پر احد چیمہ نے دن رات محنت کی۔ اس کو دو سال سے جیل میں رکھا ہے لیکن کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔ گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو سیاست میں مزید گند پھیلے گا۔ پی ٹی آئی سے پہلے تمام جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے لیکن عمران خان کی جماعت نے نوجوانوں میں نفرت پیدا کردی ہے۔ حکومتی وزراء نے کہا اسحاق ڈار ڈالر کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں تو آپ نے ڈالر کی زنجیریں کھول کر ڈالر آزاد کردیا ہے۔ اسد عمر نے کہا اسحاق ڈار نے زبردستی ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا پھر وزراء کے بیانات آنا شروع ہو گئے کہ ڈالر ایک سو پچاس پر جائے گا۔ ڈالرز عمران خان کی اے ٹی ایمز نے خریدے تھے۔ جس واردات میں سینکڑوں ارب روپے کمائے گئے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کسی وزیر سے پوچھا تک نہیں گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...