بغداد: امریکی سفارتخانہ، فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا

Feb 17, 2020

بغداد (نیٹ نیوز) بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیاگیا۔ کئی راکٹ گرین زون میں گرے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے امریکی سفارتخانے اور امریکی اتحادی فوجی اڈے پر متعدد راکٹ داغے گئے۔ ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہو سکی کہ حملہ کس نے کیا۔ نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی۔ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکہ کی جانب سے بھی حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا‘ تاہم ماضی میں ٹرمپ انتظامیہ عراقی ملیشیائوں پر حملوں کے الزمات عائد کرتی رہی ہے۔

مزیدخبریں